مری(سید احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں گذشتہ دودنوں سے شدید بارشوں کاسلسلہ جاری ہے وقفے وقفے سے تیز بارش،ٹھندی ہواؤں اورگہرے بادلوں کے باعث یہاں سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہوگیا ہے،بارش شروع ہوتے ہی مری شہر اورگردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے سے ہیٹر اورچولہے بجھ گئے جس سے صارفین کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے صارفین کاکہنا ہے سوئی گیس کے پریشرمیں کمی روزانہ کامعمول بن چکا ہے عوامی حلقوں نے جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے اورغفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیا ہے ادھر،ضلع مری کی انتظامیہ نے متوقع برفباری سے نمٹنے کی تمام تیاری بھی مکمل کرلی ہیں اورتمام متعلقہ اداروں کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیا ہے،محکمہ موسمیات نے گرتے ہوئے درجہ حرارت،گلیات اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف کے آغاز کے بعد ملکہ کوہسار مری میں بھی آنیوالے 24 گھنٹوں میں برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔
