267

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کاآغاز

امتیاز الحق‘نمائندہ پنڈی پوسٹ
ملکہ کوہسار مری میں موسم سرمام کی پہلی برفباری کاآغاز اتور کی سہ پہر ہوا۔اس دوران گہرے بادلوں،یخ بستہ ہواؤں اورآسمان سے گرتے ہوئے برف کے گالوں نے ملکہ کوہسار کے حسن کوچار چاند لگادئیے۔ اس طرح برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے رات گئے تک جاری رہا تاہم اس دوران برف زمین پر اپنی دبیز تہہ نہ بچھا سکی۔ برف باری کو دیکھ کرملک بھر سے آنے والے سیاحوں کے چہرے خوشی کھل اٹھے۔ مال روڈ سمیت جی پی اوچوک پر بہت بڑی تعداد میں سیاح جشن مناتے رہے۔ اس دوران قائد اعظم ڈے،کرسمس اور لانگ ویک اینڈ کے موقع پر ملک بھر سے سیاحوں کی آمدکے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی تیمورخان نے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے اورٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے۔ ان کاکہنا ہے کہ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے مری میں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرسیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس مری24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے،ٹریفک پولیس مری کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کی مری آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کی صبح تک 41167گاڑیوں داخل ہوئیں جبکہ ہفتہ اوراتوارکو بھی ہزاروں گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔ سی ٹی اوتیمورخان کاکہناہے مری میں صرف 3500گا ڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ سیاح حضرات پارکنگ کی کمی کے باعث گاڑی کو مناسب جگہ پر پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو، پارکنگ کی کمی کے باعث مخصوص جگہوں پر سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جا رہی ہے،مری کی تمام روڈز پر دوطرفہ ٹریفک چلتی ہے اس لئے پریشانی سے بچنے کیلئے کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں، ڈرائیونگ میں احتیاط اور صبر وتحمل سے کام لیں روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے سفلیاں نہ بنائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں