197

ملکہ کوہسارمری کو کورونافری شہربنایاجائیگا‘اسسٹنٹ کمشنرمری

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسارمری کو کورونافری شہر بنایاجائیگا مری کے تمام داخلی وخارجی پوائنٹس جن میں مال روڈ مری، ایکسپریس وے، لوئرٹوپہ،ڈنہ،سکولوں اورکالجوں سمیت دیگر مقامات پر چیکنگ پوائنٹس قائم کئے جائینگے جن پر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس چیک کرکے مری میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ حکومتی ایس اوپیز پر بھی مکمل عملدرآمدکروایاجائیگا ان اقداما ت کا بنیادی مقصد ملکہ کوہسار مری جیسے اہم ترین سیاحتی شہر کو کورونافری بنانا ہے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کاروپوریشن مری محمدعمرمقبول نے میں جناح ہال مری میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تمام اداروں کو اس مہم میں بھرپورحصہ لینے کی ہدایات بھی دیں اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران مری کے جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز،سینئر نائب صدرواجدعباسی،چیف آفیسر میونسپل کاروپوریشن مری عمر شجاع، ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی،ڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی،تحصیل ہیلتھ انسپکٹر مری راناکرامت علی،مری پولیس کے نمائندے، سٹی ٹریفک پولیس، پتریاٹہ چیئرلفٹ کے نمائندوں اورسرکاری افسران نے شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں