مری(امتیاز الحق،نمائندہ پنڈی پوسٹ) برفباری کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ماؤٹین ٹیموں کوڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ہر وقت تیار رہنے کے احکامات جاری کیئے جانے کے بعد ریسکیو 1122 مری کے اہلکاروں نے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے شروع کر رکھے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیوٹیموں کاماؤٹین ریسکیو ٹرینگ فسیلیٹی بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،مال روڈ مری،اپر جھیکاگلی روڈ،سنی بنک،جھیکاگلی،کالی مٹی، کلڈنہ باریاں روڈ، لوئر ٹوپہ اور سیاحتی مقام نیو مری روڈ پر پٹرولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس طرح تمام ہنگامی مراکز اور ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ریسکیو اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔،انچارج ایمرجنسی آفیسر مری،انچارج ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی میں امدادی ہیلپ لائن 1122 اور 0519330016 پر رابطہ کریں۔ادھر ملکہ کوہسار مری میں برفباری اور شدید سرد موسمی حالات کے باوجود معصوم طلباء کے بعض سکول جن میں پریزنٹیشن کونونٹ سکول بھی شامل ہے ان کو یکم مارچ سے کھولے جانے پر طلباء کے والدین میں سخت عدم تحفظ کا اظہار پایا جا رہا ہے۔ایسے میں ان والدین نے متعلقہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجود موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوے سکولوں کو کھولیں جبکہ ان شدید ترین سرد موسمی حالات کے تحت سکولوں میں ٹھڑنے والے بچوں کے جسموں کو گرمانے کیلئے ”ہیٹنگ سسٹم“کا بندوبست بھی کریں۔ ایسے میں ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین سخت پریشانی کا شکا ہیں۔
158