راولپنڈی(نمائندہ پنڈ ی پوسٹ )روات پولیس کی کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار،ملز م نے چھریوں کے وار سے شہری رحمان کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اندھے قتل کے معمہ کو حل کر تے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کر لیا،ملزم افضل نے چھریوں کے وار سے شہری رحمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ شہری یوسف خان کی مدعیت میں مارچ2024میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھرنے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرا ر واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
130