280

مقدمات کا ریکارڈ چوری 3 تفتیشی افسران کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ روات کے دبنگ ایس ایچ او انسپکٹر زاہد ظہور نے 24 مقدمات کے ریکارڈ چوری میں ملوث 3 تفتیشی افسران کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروا دیا ۔ مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380،پولیس آرڈر کی دفعہ 155سی کے تحت درج کیا گیا ۔مقدمہ میں سب انسپکٹر دانش جاوید،اے ایس ائی شاہد محمود،اجمل حسین کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔

تینوں تفتیشی افسران تبادلے کے بعد سے مقدمات کا ریکارڈ واپس نہیں کر رہے، تینوں تفتیشی افسران نے 24مقدمات کا ریکارڈ چوری کرکے اپنے پاس رکھا ہوا ہے،مقدمہ کا ریکارڈ چوری ہونے کے باعث تفتیش مکمل نہیں ہو سکی،تفتیشی افسران کو متعدد بار مقدمات کا ریکارڈ واپس کرنے کا کہا گیا،سب انسپکٹر دانش جاوید کے پاس 8 مقدمات کا ریکارڈ ہے،اے ایس ائی شاہد محمود کے پاس 13،اجمل حسین کے پاس 3مقدمات کا ریکارڈ ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں