معروف ادیب و افسانہ نگار ارشد سیماب ملک کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب تاج محل میرج ہال اٹک میں نہایت خوشگوار اور پروقار ماحول میں منعقد ہوئی۔ اس خوشی کے موقع پر ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے شعراء، ادباء، اساتذہ، بینکارز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دلہا دلہن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





تقریب میں شریک نمایاں شخصیات میں مصنفِ کتبِ کثیرہ، سابق ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر اٹک راجہ مختار احمد سگھروی، بابائے اٹک سعادت حسن آس، معروف ادیب، گیت نگار و کالم نویس اقبال زرقاش، شاعر ثقلین عباس انجم، پروفیسر نصرت بخاری، پروفیسر محمد ذکریا، پروفیسر شمس القمر، شاعر و ادیب حسین امجد، پروفیسر توقیر احمد، ماہنامہ کالا چٹا اٹک کے چیف ایڈیٹر ملک محمد سلیم کے بھائی ندیم ملک سمیت کئی ادب پرور شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مہمانوں نے اس تقریب کو باہمی ملاقات اور محبتوں کے اظہار کا خوبصورت موقع قرار دیا۔
آخر میں اہلِ خانہ کی جانب سے مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کی گئی، جبکہ شرکاء نے نومولود رشتے کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو خوشیوں، محبت اور سکون سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔