84

مضرصحت فاسٹ فوڈ سے شہری موذی امراض کا شکار

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم شہر سمیت گردونواح میں مضر صحت فاسٹ فوڈ کی فروخت جاری، شہری پیٹ کی موذی امراض کا شکار جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ فاسٹ فوڈ کے کارروبار میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، فاسٹ فوڈ کا کارروبار ایسی جگہوں پر کیا جارہا ہے جہاں پر سے دن اور رات کے اوقات میں ہر قسم کی ٹریفک کا گزر جاری و ساری رہتا ہے جبکہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ٹریفک کیوجہ سے اڑنے والی زہریلی گردوغبار بھی کھانے، پینے کی اشیاء کے ساتھ انسانی جسموں میں داخل ہوتی ہے، جس کیوجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد مختلف امراض کا شکار ہورہی ہے، اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں و مضافاتی آبادیوں کی سڑکوں پر غیر قانونی قبضہ جما کر فاسٹ فوڈ کا کارروبار کرنے والے بااثر دکانداروں نے سڑکوں کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کررکھا ہے بلکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافے کا موجب بن رہے ہیں، تمام تر صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی مبینہ پراسرار خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں