188

مضرصحت دودھ اور دہی کی من مانے نرخوں پرفروخت کا سلسلہ جاری

جہلم اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کی طرح شہر بھر کے گوالوں کی بھی من مرضیاں عروج پر، ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ اور دہی کی سرکاری نرخوں کی بجائے من مانے نرخوں پرفروخت کا سلسلہ جاری،شہری، بزرگ، معصوم بچوں سمیت خواتین مختلف وبائی امراض کا شکار ہونے لگیں۔شہریوں کاڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں دودھ دہی کی دکانوں پر دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹیں تو آویزاں کر رکھی ہیں جن پر دودھ کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو درج ہے مگر شہر بھرمیں کسی بھی دکان پر دودھ سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہے شہر بھر میں دودھ 130 سے روپے فی لیٹر اور دہی بھی من مرضی کے نرخوں پر ڈنکے کی چوٹ پر فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ فروش کیمیکل اور کھاد سمیت دیگر کیمیکلز کا استعمال کر کے مصنوعی دودھ تیار کرتے ہیں پھر با آسانی شہر کی مختلف دکانوں پر فروخت کر دیتے ہیں مذکورہ مضر صحت اور ناقص دودھ استعمال کرنے سے شہریوں، خواتین، بزرگ اور معصوم بچوں کی بڑی تعدادمختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہیں، شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوٹ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی سے کا نوٹس لینے اور دودھ دہی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے اور غیر معیاری دودھ دہی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں