119

مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا، چوہدری نثار

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشیر ہوتا تو شہباز شریف کو حکومت نہ لینے کا مشورہ دیتا۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں تنقید کی سیاست میں نہیں پڑوں گا، شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو ان سے کہتا کہ حکومت نہ لو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا اگر حکومت لو تو صرف 3، 4 دن کے لیے اور انتخابات کا اعلان کردو۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اس وقت اور 71ء کی صورتحال میں بڑا فرق ہے، اس وقت صرف ایک بھارت دشمن تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں غیر متنازع انتخابات ہونے چاہئیں، انتخابات 2 ماہ آگے یا پیچھے بعد کی بات ہے مگر غیر متنازع ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی متنازع الیکشن پاکستان کی تباہی کا موجب بنے، غیر متنازع انتخابات کے لیے غیر متنازع نگراں حکومت ہونی چاہیے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ہر پارٹی کے اتفاق سے بنے، ضمنی انتخابات پہلے ہوں، صوبائی یا جنرل الیکشن اس سال ہوں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں