278

مشہور زمانہ پراپرٹی ڈیلر سائیں فضل انعام گرفتار

سہالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب مشہور زمانہ پراپرٹی ڈیلر سائیں فضل انعام گرفتار۔کامران فرید نامی شخص نے تھانہ سہالہ پولیس کو بتایا کہ ڈی ایچ اے میں بطور لینڈ سپروائزر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں کچھ افراد موقع پرآئے اور میرے کپڑ ے پھاڑ دئیے اور مجھے کام بند کرنے کا کہااور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ان کا کہنا تھا کہ ہم سائیں فضل انعام اور نوید الفت کے حکم پر یہاں آئے ہیں اور بہت جلد ڈی ایچ اے کے اعلیٰ افسر کو گرفتار کرکے قتل کردیں گے اب تمہاری با ری ہے اس دوران مقامی زمین مالکان موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا پولیس اور دیگر افراد کو دیکھ کر ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی جن میں سے چند کو قابو کر لیا گیا جن کے نام شیر علی،رضوان،عبداللہ اور وسیم ہیں جنھیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھانہ سہالہ پولیس نے اسے قبل بھی متعدد مقدمات میں مطلوب سائیں فضل انعام و دیگر کو گرفتار کر لیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں