ن لیگ ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے،فیاض جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گزشتہ روز ہونیوالے انتخابات میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ن لیگ والے اگر واقعی ہی شیر ہیں تو اس نام نہاد کامیابی کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروائے۔ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ راجہ فیاض جنجوعہ نے مزید کہا کہ نہ صرف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں بلکہ ایسا نظام بھی تشکیل دیا جائے جس میں عوامی نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں تاکہ لوگوں کے مسائل۔انکی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ یاد رہے کہ راجہ فیاض جنجوعہ یونین کونسل مٹور سے جنرل کونسلر کے امیدوار بھی ہیں۔ سماجی امور میں انتہائی جانفشانی سے کام کرنے اور سابق کونسلر ہونے کیوجہ سے راجہ فیاض جنجوعہ مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں