162

مسلم لیگ (ن) خواتین کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے‘سعیدہ عباس

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں (خواتین ونگ) کی صدر سعیدہ عباس نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اب خواتین کو سیاست میں اپنا کردار ادا کرکے سیاسی سرگرمیوں میں اپنا لوہا منوانا ہو گا،اب وہ وقت گزر گیا جب ایک عورت کو غیر محفوظ سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے کلر سیداں میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط کردار کی عورتیں ہی سیاست میں اپنا مقام بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خواتین کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے جس کا ہر کارکن سنجیدہ طبیعت رکھتا ہے۔عورت کا احترام اس جماعت سے بڑھ کر کوئی دوسری جماعت نہیں کر سکتی۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو مایوس کیا اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران عمران خان نے عوام سے جو جو وعدے بھی کئے ایک بھی پورا نہیں ہو سکا۔ساڑھے تین برسوں میں تبدیلی سرکاری نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہ دیاجس سے غریبوں کے گھر کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے اور انشاء اللہ میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں