ہماری زندگی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں کوئی گستاخی کرے اگر ہم اُسے روک نہیں سکتے تو ہمارے دل کی دھڑکنیں بند ہو جائیں۔
آئے روز یہ سنتے ہیں کہ کسی نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کر دی ہے وہ تو گستاخ ہیں جو کر رہے ہیں اس کا نتیجہ پا لیں گے لیکن آج جو ہم دعوی ایمانی رکھتے ہیں قیامت کے روز ہمارے پاس جواب نہیں ہوگا کہ ہم دعوی ایمان لے کر بیٹھے رہے اور لوگ یہ جسارت کرتے رہے یہ شیطنت کرتے رہے۔پہلے بھی ایسے جاہل اور گستاخ گزرے ہیں جنہیں اُس دور کے ایمان والوں نے جواب دئیے یہ آسمان اس بات کا گواہ ہے۔اللہ کریم ہمیں توفیق عطا فرمائیں ایمان عطا فرمائیں اس اُمت کو وہ غیرتِ ایمانی عطا فرمائیں کہ کسی کو آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کی جرات نہ ہوسکے۔ہم جزباتی قوم ہیں اور جزبات وقتی ہوتے ہیں گزرجاتے ہیں ہم دو دن غصہ کرتے ہیں پھر بھول جاتے ہیں لیکن یہ اتنا بڑا ظلم ہے کہ قیامت والے دن یہ بھولی ہوئی باتوں میں نہیں ہوگا کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ تمہیں وہ باتیں بھی یاد کرائی جائیں گی جو تم بھول چکے ہو۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیامیں اُمت محمد الرسول اللہ ﷺ موجود ہے اور بڑی تعداد میں موجود ہے لیکن ایمان میں وہ مضبوطی نہیں ہے سابقہ ادوار میں مسلمان کم تعدا د میں ہوتے تھے لیکن ایمان مضبوط ہوتے ان کے اندر غیرتِ ایمانی ہوتی تھی کسی کی جرات نہیں ہوتی تھی کہ کوئی آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کرے اگر کوئی کرتا تو اُسے جواب دیا جاتا۔اللہ کریم ہمارے دلوں کوبھی ہمارے اجداد جیسی غیرت ایمانی سے بھر دے۔نیک کاموں میں اجداد جیسی مشابہت عطا فرمائے۔ہماری تکبیروں میں بھی اتنی جان ہو کہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔
143