مسجد کے اندر زوردار دھماکہ، 9 ہلاک، 7 زخمی

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) چارمنگ کے علاقے میں ایک مسجد کے اندر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں، مجموعی طور پر 16 افراد دھماکے کی زد میں آئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد کو دہشت گردی کے اڈے کے طور پر استعمال کرنے والے خوارج بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں انہی شدت پسندوں کی ہیں۔

علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔