پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ یا محکمہ زکوۃ و عشر کی غفلت ضلع راولپنڈی کے تمام مسثحقین زکوٰۃ کو عید کی قسط جاری نہ ہو سکی جس وجہ سے مستحقین زکوٰۃ کی ساری خوشیاں ادھوری رہ گئی ہیں محکمہ زکوۃ و عشر ضلع راولپنڈی نے عید سے ایک ماہ قبل تمام مقرر کر دہ یڈمنسٹریٹر سے فی کمیٹی 6 مستحقین کے نام مانگے تھے جو متعلقہ ایڈمنسٹریٹر نے جلد ہی محکمہ کو ارسال کر دئیے تھے لیکن اس کے باوجود مستحقین کو زکوہ جاری نہ ہو سکی مستحقین اپنے موبائلز کے میسج کے انتظار میں دیکھتے رہ گئے لیکن میسج نہ پہنچ سکا مستحقین نے وزیر اعلی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اس حولہ سے جب ڈسٹرکٹ زکوۃ افیسر راولپنڈی سے رابطہ کیا گیا تو ابہوں نے اپنا موقف دیتے ہوے بتایا کہ مستحقین زکوۃ کو گزارہ الاوُنس کی ادائیگی کے لیے تقریباں نو کڑور کا چیک دیسی افیس راولپنڈی ارسال کر دیا گیا ہے جوہی چیک سائن ہو گا تو فوری طور پر مستحین کو گزارہ الاوٰنس کی ادائگی شروع کر دی جائے گی