راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکڑا گئی حادثے میں 11 افراد زخمی ،ریسکیو آپریشن جاری۔تفصیلا ت کے مطابق اٹک سے مری جانے والی تیز رفتار مسافر درخت سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 11 مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہپستال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین اٹک سے مری جارہی تھی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
90