چوھدری محمد اشفاق
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے کلرسیداں
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ھے مساجدکامسلم معاشرہ کی تعمیر میں کلیدی کردار ھے یہ معاشرے کیکمیونٹی سنٹرز ھیں مساجد کا فیضان تاقیامت جاری رھے گامسلمان کی زندگی عبادات ہوں یا معاملات مقصود رب کی رضا اور خوشنودی ہونی چاہیے مساجد کعبہ کی بیٹیاں ھیں انکی آبادکاری عمدہ قالین سنگ مرمر اورٹف ٹاہلوں سے نہیں بلکہ نمازیوں کی کثرت سے ہوتی ھے خوش قسمت لوگ مساجد کی تعمیر اور آبادکاری میں حصہ لیتے ھیں ان خیالات کا اظہار مفتی محمد تقی عثمانی نے گزشتہ روز جامع مسجد ربانی کلرسیداں کی نمازجمعہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب سے جمعیت علماء برطانیہ اور جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید ربانی،مولاناامداداللہ قاسمی،جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی عبد الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر جامع مسجد ربانی کے متصل جامعہ دارالعلوم ربانیہ کاسنگ بنیاد شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کے ہاتھوں رکھوایا گیا اس موقع مفتی محمدتقی عثمانی کی دینی تعلیمی اور اسلامی بینکاری کی خدمات پر انھیں مولانا عبد الرشید ربانی،مولانا احسان اللہ چکیالوی اور تاجر راہنماؤں حاجی ریاست،چوہدری طارق،شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین کی طرف سے شیلڈزاور سپاسنامہ بھی پیش کیاگیا
140