
مری وفاقی اورپنجاب حکومت بننے کے بعد بھی ملکہ کوہسار مری کے مسائل حل نہ ہوسکے ایسے میں پانی کابحران دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کا تاحال کوئی حل نہ کیاجاسکا ذمہ دارافسران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کوئی افسر بھی وقت پر دفتر آنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا،تحصیلدار، سب رجسٹرار مری پیر کے دن پونے پانچ بجے دفتر پہنچے مری بھر میں گڈ گورنس کانام ونشان بھی نہی رہا، شہری پانی کیلئے ذلیل وخوار ہورہے ہیں،جائیدادوں کی خریدو فروخت کیلئے دوردراز سے آنے والے سائلین بھی تحصیلدار مری کی بروقت دفتر میں نہ آنے سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیر اعلیٰ حمزہ شہبازشریف کی خصوصی ہدایات کے باوجود مری کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال اورعوامی مسائل کوفوری حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔