مری‘ یوٹیلٹی سٹور کا عملہ علا قہ کے لوگوں کیلئے عذاب بن گیا

مری نواحی علا قہ علیوٹ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا عملہ علا قہ کے لوگوں کیلئے عذاب بن گیا ہے ایسے میں غریب لوگوں سے جاری کردہ نرخ کے بجائے من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں گھی کا کارٹن 1510کا دے کر ساتھ زبردستی زائدالمعیات چاکلیٹ کاڈبہ 90روپے کا لگا کر غریب لوگوں سے 1600وصول کیا جا رہا ہے صدرانجمن تاجران علیو ٹ کامران مسعود عباسی نے عوامی شکایات پر نوٹس لیا اوردباؤڈال کر زائد المیعادچاکلیٹ عوام کو دینے سے روک دیا جس پر اس نے عوام کو لوٹنے کا نیاڈھنگ شروع کردیا اورگھی خریدنے والوں کو ایک پاؤ چائے کی پتی دینا لازمی کردیا پتی پر قیمت 330 روپے تحریر ہے مگر وہ لوگوں سے 350 روپے وصول کررہا ہے یہ غریب عوام سے بہت بڑی زیادتی ہے جبکہ نہ تو وقت پر یوٹیلٹی سٹورکھولاجا تا ہے اورنہ دئیے گئے ٹائم پر بندہوتا کئی مہینوں سے ہفتے میں صرف 2دن سٹور کو کھولاجاتا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ ح کام سے مطالبہ کیا ہے کہ انچارج یوٹیلٹی سٹور کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے اوراسکو فوری مری سے تبدیل کرکے کسی فرض شناس اورذمہ دارشخص کو تعینات کیاجائے بصورت دیگر عوام اس ظلم کو برداشت نہیں کرینگے اورشدید احتجاج کیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں