129

مری‘ ہفتہ شان رحمت العالمینؐ کی تقریبات کا شیڈول جاری

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب کی ہدایت پرجشن عید میلاد النبیؐ کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام ربیع الاول کے ماہ اقدس کے سلسلے میں تقریبات ہفتہ شان رحمت العالمینؐ کا انعقاد کیا جا رہا ہے 11اکتوبر بروز پیر شام 6بجے محفلِ سماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں پرفارم کریں گے، 12اکتوبر دوپہر 2بجے قرآنی خطاطی کا مقابلہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں اول دوم اور سوم آنے والے فن پاروں کو انعامات دیئے جائینگے، 16اکتوبر صبح 11بجے معروف سکالر سیرت النبیؐ پرآڈیٹوریم پنجاب آرٹس کونسل میں لیکچر پیش کریں گے، 16اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر 3بجے آڈیٹوریم پنجاب آرٹس کونسل میں محفلِ میلاد خواتین کا انعقاد کیا جائیگا اس کے علاوہ 18اکتوبر کو نعتیہ محفلِ مشاعرہ ہوگا جس میں معروف شعراء شرکت کر کے حضورؐ کی شان اقدس میں مختلف اشعار پیش کریں گے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی استدعا ہے شرکاء کورونا کے پیش نظر ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں