مری خیرہ گلی گلیات میں کے المناک حادثہ کے دوران آٹھ معصوم افراد کی جانوں کی زندگی سے کھیلنے والا بس ڈرائیور کو جو موقع سے فرار ہو گیا تھا اسے ڈونگا گلی گلیات پولیس نے انتہائی جوو جہد کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف دفعہ320۔279 پی سی سی کے تحت تھا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بس حادثہ میں جہاں آٹھ قیمتی جانیں ضائع ہویں وہاں تیس سے زائد عورتیں اور مرد زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سانحہ کا زمہ دار ڈارئیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ متاثرہ خاندانوں نے ڈرائیور کی لاپرواہی اور بے احتیاطی پر ڈرائیورکیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔