مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) لوہر ٹوپہ تا کوہالہ روڈسیری ڈونگی کے مقام پر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سواروں کو شدید زخمی کر کے موٹر سائیکل سمیت نقدی اور تمام قیمتی اشیا چھین کر فرار ہو گئے اس طرح لوہر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ ڈونگی کاسیری کے مقام پر 4 مسلح افراد نے پھگواڑی دہلہ کے رہائشی دو نوجوانوں عبدالباسط اور خرم شہزاد کو گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل سے اتار لیا دہلہ کا رہائشی عبدالباسط جسے موٹر سائیکل سے گرایا گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کاموٹر سائیکل موبائل نقدی اور تمام قیمتی اشیاء بھی لے کر فرار ہو گئے تاہم اس کے ساتھیر خرم شہزاد شید نے زخمی ہونے کے باوجود موٹر سائیکل بھگا کے جان بچالی ملزمان مقامی زبان بول رہے تھے جو ایک موٹر سائیکل اور باقی تمام قیمتی اشیاء اے ٹی ایم کارڈز چیک بک موٹر سائیکل کے کاغذات نقدی اور شناختی کارڈ لے کر فرار ہو گئے اہلیان دہلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کیری نکر لنک روڈ جنگل سے موٹر سائیکل برآمد کی جوپولیس نے ا پنی تحویل میں لی۔
144