مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری میں طویل خشک سالی کے باعث مری کے قیمتی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات تواتر سے رونما ہورہے ہیں گذشتہ دن جھیکاگلی گلی کے نزدیکی جنگل میں آگ لگنے کی لگ گئی جس کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کے اہلکار فائر گاڑیوں اور ایمرجنسی ایمبولنس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اوربروقت کاروائی کرتے ہوئے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو لیا اورجنگلات کو بچایا عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ محکمہ جنگلات مری کی مری کے قیمتی اورنایاب جنگلات کو بچانے کیلئے کوئی کارکردگی یا پلاننگ نظر نہیں آتی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر وسیکرٹری جنگلات پنجاب،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر مری احمدحسن رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمدیوسف سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات مری کے عملہ کی اصلاح احوال کی جائے اورمری کے جنگلات کو آگ سے بچانے کے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
114