144

مری کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کنٹرول روم قائم

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری میں موجودہ موسمی پیشگوئی کی وجہ سے دفتر ڈپٹی کمشنر میں ضلعی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو 25 جنوری تک فعال رہے گا۔ کنٹرول روم سے 0519292963 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے اور یہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اس کنٹرول کی انچارج ہیں۔ کنٹرول روم میں پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122، جنگلات، آئیسکو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کا عملہ بھی موجود ہو گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں