ملکہ کوہسار مری کا اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ خستہ حالی کاشکار اس پر کروڑوں روپے کے فنڈز سے لگائی جانے والی ٹف ٹائلین جگہ جگہ سے اکھڑگئی ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں مزید اکھڑرہی ہیں جس سے سیاحوں،تاجروں اورمقامی لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے،اگر اس پر فوری توجہ نہ دی گئی توغریب قوم کے کروڑوں کے فنڈز ضائع ہوجائینگے اورمال روڈ کی سیاحتی اہمیت بھی ختم ہوجائیگی عوامی،کاروباری اورسیاحتی حلقوں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ کی خوبصورتی کوبرقراررکھنے پر فوری توجہ دی جائے اوراکھڑی ہوئی ٹف ٹائلوں کوفوری طور پر دوبارہ لگانے کے اقدامات کئے جائیں۔
