
مری کی اہم خارجی شاہراہ کلڈنہ روڈ غیر قانونی تعمیرات کی بناء پر لینڈ سلائیڈنگ کی زدمیں آ گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں مری کی سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت بڑھنے سے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ڈاکٹر آصف کمال نے سیاحوں اور عوام کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہم کیلئے سختی سے احکامات جاری کیئے ہیں۔ایسے میں جب یہاں گرمائی سیزن کاآغازہو چکا ہے، ملک بھر سے ہزاروں سیاح مری رخ کیے ہوے ہیں مری کی تمام سڑکوں پر دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے جبکہ محکمہ ہائی وے مری نے شاہراہوں کی کارپیٹنگ اور پلیوں کی مرمت کا کام کررہا ہے جس کے باعث اکثر مقاما ت سے یکطرفہ ٹریفک گزاری جاتی ہے جبکہ کارپٹنگ کی وجہ سے عارضی طورپر اکثر سڑکوں کو بند کر کہ متبادل روٹ پر ٹریفک کوچلائی جارہی ہے۔ اس طرح جمعرات کے دن مری شہر کی اہم داخلی شاہراہ کلڈنہ روڈ پر نادرہ آفس کے قریب شدید لینڈ سلائیڈنگ کی بناء پر تمام ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے اور ڈائیورشن لگا دی گئی تا کہ جی پی اوسے کلڈنہ چوک آنے وجانے کے لئے جھیکا گلی روڈ ویوفورتھ روڈ، لارنس کالج بائی پاس روڈ، امتیاز شہید روڈ،سیسل روڈ اور دلکشاء ہوٹل روڈ استعمال کی جائے۔ایسے میں ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کے پیش نظر کلڈنہ روڈ کو تعمیر کے بعد جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جاے گا تا کہ مری شہر میں ٹریفک مسائل کو حل پیدا نہ ہوں۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں سے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک پولیس سے بھر پور تعاون کیلئے کہا گیا ہے۔