مری کے کالجوں کوختم کئے جانے سے سینکڑوں طلباء طالبات کامستقبل تاریک ہونے کاخدشہ ہے۔تحصیل بھرکے 26 سے زائدسکولوں کے طلباء وطالبات کو فرسٹ ایئراورسیکنڈایئرمیں داخلے کیلئے شدید مشکلات کاسامنا ہے۔بوائز ڈگری کالج اورگرلز ڈگری کالج مری میں کوہسار یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہونے سے میٹرک کے کامیاب ہونے والے سینکڑوں طلباء وطالبات کومیرٹ کے نام پر بھی داخلہ نہیں دیاجارہا جس کے باعث والدین اورطلباء طالبات شدیدذہنی اذیت کاشکار ہیں۔ایسے میں طلبہ اوروالدین نے پنجاب حکومت سے بوائز ڈگری کالج اورگرلزڈگری کالج مری کو فوری بحال کیئے جانے اوریونیورسٹی کیلئے کوئی مناسب جگہ کاانتظام کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کے طلباء وطالبات کودرپیش مشکلات کا سدباب ہوسکے۔
144