103

مری کاروباری حلقوں کابجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پراحتجاج

مری کی ہوٹل انڈسٹری اورکاروباری حلقوں نے آئیسکوحکام کی جانب سے گزشتہ گئی دنوں سے مری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہر ایک گھنٹے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے می جیسے ملک کے اہم ترین ہل سٹیشن کو ہمیشہ کی طرح لوڈ شیڈنگ سے مکمل طور پر مستثنیٰ کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ایسے میں مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ حاجی شفاء الحق اورصدر مری ہوٹل ایسوسی ایشن حاجی خلیل احمدنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مری کی ہوٹل انڈسٹری جس سے لاکھوں غریب لوگوں کا روزگار وابستہ ہے مشکل ترین حالات سے دوچار ہے جبکہ ماضی میں ملک کے اس اہم ترین سیاحتی مرکز کو ہمیشہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیاجاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کے کاروباری حلقے گزشتہ تین سالوں سے شدید پریشانی اورمالی مشکلات سے دوچار ہیں کبھی برفباری کے دوران سانحہ مری،دوسالوں تک کورونا وائرس،دھرنے اورسوشل میڈیا پر مری کیخلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الزامات کی بھرمار کے باعث یہاں کے کاروباری پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے،اب مری کے کاروباری حلقے پرامیدتھے کہ رواں گرمائی سیزن میں کاروباربہتری کی جانب جائیگا لیکن نہ جانے کیا وجہ ہے کہ آئیسکو نے مری کے ساتھ اسطرح کی ظالمانہ اورانتقامی رویہ اختیارکررکھا ہے پانی کی شدید قلت،مہنگائی اوربجلی کی باربارغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو مر ی کے کاروباری حلقے اس پر شدید احتجاج کرنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں