مری جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران پولیس چوکی تریٹ نے سید گل شیر ولد سیدمختار حسین نقوی سکنہ تریٹ کو مشکوک حالت میں دیکھ کرتلاشی لی تو 320 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس چوکی کے انچارج سب انسپکٹرسید عمران حیدر شاہ نے ملزم کو گرفتار کر کے نقدی اور موبائل وغیرہ بھی برآمدکرکے اپنی تحویل میں لے لیا ملزم جو چرس فروشی کرتا ہے وہ اس نشے کاعادی بھی ہے پولیس نے ملزم کیخلاف زیر دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
129