مری ٹریفک حادثات متعدد افراد زخمی 98

مری ٹریفک حادثات متعدد افراد زخمی

مری سرینگر روڈ علیوٹ بازار میں صبح کے وقت ڈرائیور کو نیندآنے کے با عث ٹریفک حادثہ پیش آیاجس میں ایک سوزوکی حادثہ کاشکار ہوگئی جسکے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجبکہ دوسرا حادثہ گلیات کالا باغ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس نمبر 1399 کو 22 میل مری کے مقام پر بریک فیل ہو جانے کے نتیجے میں پیش آیا جس میں بس میں سوار متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 مری کے مطابق حادثہ میں متعدد افراد زخمی ہیں عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم بس کے ڈرائیور نے انتہائی مہارت سے بس کو ایک درخت کے ساتھ ٹکرایادیا۔ریسکیو آپریشن جاری ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہیجبکہزخمیوں کی صحیح تعدادتاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں