120

مری ٹریفک حادثات دوخواتین جاںبحق‘ 13 زخمی

مری مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں ٹریفک حادثات دو خواتین جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 13 افرادزخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشوشناک ہے پہلا حادثہ ایکسپریس وے لکوٹ کے قریب نیومری سے راولپنڈی جارنے والی ٹیوٹا ہائی ایس کو بے احتیاطی کے باعث پیش آیا جس میں میں غریب آباد راولپنڈ ی کی رہائشی20 سالہ خاتون مناحا ولد کلیم موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ خوا تین سمیت 12 افراد جن میں 15 سالہ ایان لکوٹ،18 سالہ عبدل احمدسنبل بیاہ،فارینہ،رمشہ،محمد دانش، ارم، انیلہ، ایمان، کوثر، اقراء،نسرین اورمصباح شامل ہیں زخمی ہوگئے

جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچتے ہوے فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد پمزہسپتال اسلام آباداورفارو ق ہسپتال منتقل کر دیا دوسرا حادثہ گزشتہ روز بھوربن اپردیول روڈکنڈاں کے قریب ایک ہائی ایس اور سوزوکی وین کے ڈرائیوروں کی مجرمانہ لاپرواہی کے باعث پیش آیا جہاں سوزوکی پک اپ میں سوار ہونے والی ماں بیٹیوں پر ٹیوٹا ہائی ایس چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دونوں بری طرح کچلی گئیں ایسے میں ڈالا کڑ ھ بگلہ کے رہائشی فیاض عباسی کی اہلیہ راشدہ بی بی اور بیٹی اسمارا سامنے سے آنے والی ہائی ایس وین 5097NWN کی زد میں آگئیں جس کا ڈرائیور اپنی جگہ دوسرے ڈرائیور کو تبدیل کر تے ہوے گاڑی سے نیچے اتر گیا جبکہ اس دوران گاڑی خود چلتے ہوئے بے قابو ہو کر ماں بیٹی پر چڑھ گئی جس سے وہ بری طرح کچلی گئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری پہنچایا گیا جہاں ماں راشدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ زخمی بیٹی اسمارہ کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں