104

مری ٹرانسپورٹرزنے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

مری حکومت کی طرف سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر رہی سہی کسر ٹرانسپوٹروں نے نکال دی پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر اضافہ کے ساتھ ہی مری کے ٹرانسپوٹروں نے فیض آباد سے مری شہر ومضافات کے روٹس نیومری علیوٹ اپر دیول باڑیاں پھگواڑی و دیگر روٹس پر فی سواری 40سے50روپے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ ان روٹس پر ٹرانسپوٹرز پہلے ہی 50روپے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں ضلعی و تحصیلی انتطامیہ آر ٹی اے سیکرٹری و ٹریفک پولیس انتظامیہ زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کے خلاف کاوائی کرنے میں ناکام ہے ٹرانسپوٹروں کی جانب سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ پر عوام اور ٹرانسپوٹروں میں نونک جھونک و توں تکار کا سلسلہ عروج پر اس دوران ٹرانسپوٹرز اور عوام حکومت کو بھی گالی گلوچ کرتے ہیں جبکہ مری کے اندرونی مضافات کے روٹس جھیکا گلی سے مال روڈ اوسیاہ دیول کشمیری بازار سہر بگلہ گلہڑہ گلی باڑیاں دریا گلی بانسرہ گلی سنی بنک کلڈنہ میں پبلک ٹرانسپورٹ آئی ایس ٹیوٹا سوزوکی کیری ڈبہ ٹیکسی اور کوسٹرز نے بھی کرایوں میں سٹاپ ٹو سٹاپ دس سے تیس روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے

جبکہ اس بار پبلک ٹرانسپورٹ سکول وینز نے بھی بھی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے مجموعی طور پر دو سے چار ہزار تک ماہوار کرایوں میں اضافہ کر دیا سکول وینز نے تو پہلے ہی انت مچا رکھی ہے اور یہ بھی اپنی مرضی سے کرایہ وصول کرتے ہیں ٹرانسپوٹروں کی ظلم و زیادتیوں کے خلاف تحصیل بھر کے عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مری میں ٹرانسپوٹروں کے چیک اینڈ بیلنس کے لئے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ سرکاری کرایہ نامہ جاری کیا جاتاہے مقامی لوگ و ملک بھر سے آنے والے سیاح ٹرانسپوٹروں کی زیادتیوں نشانہ بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹراسپوٹروں کے خلاف سخت ترین قانونی کار وائی عمل میں لائی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں