114

مری نجی ہوٹل سے تین افراد مردہ حالت میں برآمد

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے علاقے لوئرٹوپہ کے قریب نجی ہوٹل میں3افراد مبینہ طورپرجاں بحق پاےگئے۔مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام میں ہوٹل میں تیں افراد جاں بحق ,جاں بحق ہونے والوں میں فیصل الیاس ولد محمد الیاس عُمر تیس سال محلہ فاروقِ اعظم روڈ شمس آباد راولپنڈی , محمد اویس ولد محمد پرویز خان عُمر 28 سال ایڈریس آڑو کس تریٹ , فاروق ولد نامعلوم عُمر 29 سال ایڈریس نامعلوم ہیں ادھر سی پی اوراولپنڈی نے تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں نجی ہوٹل میں 03افراد کے جاں بحق اور01شخص کے بے ہوش ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس،واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم،مقامی پولیس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر موقعہ پر موجود ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں