مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حالیہ طوفانی برفباری کے دوران تحصیل مری وشہر کے کئی علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث عوام کوبجلی کی عدم دستیابی کے باعث شدیدمشکلات کاسامنا تھا عوامی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے چیف انجینئر آئیسکو اسلام آباد نے فوری طور پر دودن قبل 18 نئے ٹرانسفارمر مری میں پہنچادئیے جنکی تنصیب کاسلسلہ بھی محکمہ واپڈاسب ڈویثرن پنڈی پوائنٹ کے ایس ڈی اوفاروق شاہ کی نگرانی میں جاری ہے گذشتہ روز مال روڈ مری سمیت دیگر شہر کے مقامات پر5 نئے ٹرانسفارمر نصب کردئیے گئے ہیں اہلیان علاقہ اورکاروباری حلقوں چیف انجینئرآئیسکو اسلام آباداور کا18 ٹرانسفارمری مہیاکرنے پر انکاشکریہ اداکیا ہے۔
123