104

مری میں پولیس کا نیا ڈویژن قائم کرنے کی منظوری

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مری کی اپ گریڈیشن کیلئے بڑے اقدامات کرتے ہوئے مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر افسر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں متعلقہ سٹاف کو بھی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔مری کی اپ گریڈیشن کیلئے 19 نئی پوسٹوں پر عملہ تعینات کیا جائے گا اور اس ضمن میں بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں پولیس کا نیا ڈویژن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نئے کوہسار ڈویژن کیلئے ایس پی کے عہدے کے افسرکو تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں