مری میں پانی کی قلت رہائشیوں کااحتجاجی مظاہرہ 110

مری میں پانی کی قلت رہائشیوں کااحتجاجی مظاہرہ

ملکہ کوہسار مری میں پانی کی قلت کیخلاف یہاں کی گھریلو خواتین اور علاقہ کے لوگوں نے شدیداحتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پانی کی بوند بوندکوترس گئے خواتین اوربچے دوردراز کے چشموں سے پانی کی معمولی مقدار لا کر گزارہ کرنے پرمجبور ہیں،فراہمی آب کے محکمہ کی انتہائی ناقص حکمت عملی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہی ہے۔

پانی فراہم نہ کرنے پرشہربھر کی گھریلو خواتین نے بڑی تعدادمیں میونسپل کارپوریشن مری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مرکزی انجمن تاجران مری کے خاور میر،سہیل راجپو ت،نصاف یوتھ کے راجہ عثمان اوردیگر شہری بھی موجودتھے۔خواتین نے اس موقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھروں میں وضو اورپینے کیلئے بھی پانی نہیں دیاجاتاجس کی وجہ سے وہ مجبوراً احتجاج کررہی ہیں۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری حسن وقار چیمہ سے بھی ملاقات کی اوران کو پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اورمطالبہ کیاکہ انکو آج ہر صورت پانی فراہم کیاجائے۔ خواتین کاکہنا تھا کہ بھاری بھرکم بل تو ادارہ بھیج دیتا ہے لیکن پانی کی فراہمی نہیں کی جاتی جبکہ وال مین من پسند افراد کو وافرمقدارمیں پانی فراہم کرتے ہیں انہوں نے پانی کی قلت کے مسئلے کوفوری حل کرنے اورلیک ہونے والے پائپوں کی مرمت،تبدیلی اوراورفلوہونے والی ٹینکیاں رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کامطالبہ بھی کیا ایڈمنسٹریٹر حسن وقار چیمہ نے خواتین کویقین دلایاکہ ان کو فوری پانی فراہم کیاجائے انہوں نے میونسپل آفیسر انفراسٹکچر اوردیگرعملہ بھی موجودتھا کو حکم دیاکہ شہر بھر میں فوری پانی فراہم کیاجائے اورمستقبل کی ایسی منصوبہ بندی کی جائے کہ عوام کو پانی کی قلت کاسامنا نہ کرناپڑے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں