
مری میں پانی بحران شدت اختیارکرگیا،مکین پانی کی بوند بوند کو بھی ترسنے لگے،تحصیل انتظامیہ مری گرمائی سیزن شروع ہونے سے قبل ہی قلت آب پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ وال مین مافیا کی ملی بھگت سے کمرشل افراد کو رات کی تاریکی میں وافر مقدا رمیں پانی فراہم کر رہے ہیں لیکن مری شہر کے باسیوں کو کئی کئی دن پانی فراہم نہیں کیا جا رہا،خواتین،بزرگ اوربچیاں دوردراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں،وال مین مافیا محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے لگائے جانے قیمتی والوں کو چند دنوں میں ناکارہ کر کے مکینوں کیلئے کربلابنادیا گیاہے۔وال مین مافیا جیبیں گرم کرکے بااثر افراد کو وافر مقدار میں پانی فراہم کرتے ہیں

اہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورگرمائی سیزن سے قبل مری میں جاری پانی بحران کوختم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔