نیو مری کے معروف اور سینئر صحافی ظفر سعید ستی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صحافی ظفر سعید ستی کو دو گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ مقتول کے قتل پر صحافتی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔