مری(سید احمد ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری میں گذشتہ چاردنوں سے شدید بارشوں اوریخ بستہ برفبانی ہواؤں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جسکے باعث یہاں سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہوگیا ہے، شدیدسردی کے دوران مری کہ مختلف نواحی علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے سے شہر کے علاقوں،لوئر بازار،قصائی محلہ،حاجی گلی،منشی محلہ،شوالہ، ہل ڈھولو میں گیس سپلائی بند ہونے سے گیس صارفین کے ہیٹر اورچولہے بندہونے سے اہلیان علاقہ کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے آئے،معلوم ہواہے کہ وی آئی پی علاقوں میں محکمہ سوئی گیس مری کی ملی بھگت سے گیس پریشر پوارد یاجارہے جبکہ عوام کیلئے روزانہ کی بنیادپر سوئی گیس پریشر میں کمی تو اب روز کا معمول بن چکا ہے عوامی حلقوں نے جنرل منیجر سوئی نادرن گیس اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے اورمحکمہ سوئی گیس مری کے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے،بصورت دیگر اہلیان علاقہ اورگھریلو خواتین محکمہ سوئی گیس مری کے دفترکاگھیراؤکرینگے۔
