149

مری میں سرکاری آٹا نایاب ہو گیا

ذرائع کے مطابق تحصیل مری کیلئے ہر ہفتے 27 ہزا رسستے آٹے کے تھیلے حکومت پنجاب کی طرف سے دئیے جارہے ہیں جبکہ مری میں کوئی بھی ایسی دوکان نہ ہے جہاں سے سرکاری سستا آٹا دمل سکے غریب عوام آٹے کیلئے ذلیل وخوار ہورہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے آٹے کے 10 کلوآٹے کے بیگ کی قیمت 510 روپے مقرر کررکھے ہیں جبکہ یہی آٹے کا 10 کلوکاتھیلا یہاں 560 اور580 میں فروخت کیاجارہا ہے غریب عوام اورکم آمدن افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سستے آٹے کی فراہمی کو حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی قیمت پر فروخت کویقینی بنائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں