173

مری میں برفباری سردی سے ٹھٹھر کر 19 افراد ہلاک

مری(سردار بشارت،نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری میں جاری برف باری کی وجہ سے رات گءے برف میں پھنسی ہوءی گاڑیوں میں زیادہ تعداد میں سیاحوںکے جان بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئیں۔شیخ رشید کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رات سے ایک ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 افراد کی گاڑیوں میں اموات ہوئی نتھیا گلی کے درمیان شدید برف باری کی وجہ سے بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔شدید برفباری اور راستے بند ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انتظامیہ نے مدد کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔

۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں