مری (امیتاز الحق نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملکہ کوہسار مری میں بدھ کے روز الصبح کبھی برفباری اور کبھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔اس دوران ملحقہ گلیات میں چھ انچ تک برفباری پڑی، تاہم مری میں برف زمین پر اپنی تہہ نہ جما سکی۔اس طرح یہاں سردی کی شدت میں ایک مرتب پھر سے شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسے میں ایک جانب محکمہ ہائی وے کا عملہ سانحہ مری کے ایک بڑے جھٹکے کے بعد یہاں متوقع پرفباری کے پیش نظر ہر پوانٹ پر مستعد نظر آیا وہاں مری میں داخلے کے راستوں پر پولیس اہلکار مری کی جانب آنے والے مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کے شناختی کارڈ جیک کرتے ہوے”مک مکا“کی کوششوں میں مصروف رہے جس کی وجہ سے ملکہ کوہسار مری جو سانحہ مری کے نو روز بعد عام سیاحوں کیلئے کھولا گیا تھا وہاں ویرانیوں کا راج دیکھنے میں آیا۔عوامی حلقوں کے مطابق مری میں آنے والے سیاحوں کو یوں ی تنگ کیا جاتا رہا تو تو ملک کا یہ اہم ترین اور متوسط طبقہ کی تفریحی مقام اپنی افادیت کھو بیٹھے گا جبکہ یہاں کی رہی سہی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے
149