
مری منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی مزید کاروائیوں کے دوران 2 منشیات فروش گروپوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ایس پی کوہسار حیدر علی کے احکامات پر منشیات فروشوں راشد محمود عباسی عرف عنصر سکنہ نمب رومال پھگواڑی سے 2160گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیا ملزم کے خلاف کاروائی میں ایس ایچ او پھگواڑی تنویر اشرف اور دیگر شامل تھے جبکہ ایس ایچ اومری راجہ قاسم کی نگرانی میں بدنام زمانہ ملزم محمدنسیم عباسی عرف کولرسکنہ چٹہ موڑ کو بھاری مقدار میں چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار کیا۔