161

مری مسافر گاڑی آگ لگنے سے جل کر خاکستر

مری ایبٹ آباد روڈ پر باڑیاں کے قریب پیر کے روزایک ٹیوٹا ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کرخاکستر ہوگئی تاہم اس میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے اورمقامی لوگوں نے جانوں کی پرواہ کئے بغیر امدادی کاروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوا ر تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس،ایک فائر ٹرک اورایک ریسکیو وین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ریسکیوکے عملے نے ڈی سی پی استعمال کرتے ہوئے آگ پر قابوپایا جبکہ فائر ٹرک نے کولنگ کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں