213

مری ‘طوفانی بارشوں سے خاتون سمیت 4افراد زخمی


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گذشتہ رات شدیدبارش اوردھند کے باعث مری میں دیوا ر گرنے اورکار ایکسیڈنٹ کے دوحادثات رونماء ہوئے پہلے واقع باڑیاں کالی مٹی کے مقام پرتیز بارش کے باعث ایک مکان کی دیوار گرگئی جسکے نتیجے میں ایک خاتون فاطمہ زوجہ عظیم زخمی ہوگئی جبکہ دوسراحادثہ مری امپروومنٹ ٹرسٹ کے قریب شدید دھند کے باعث کارکو حادثہ پیش آیا جس میں پشاور کے رہائشی تین افراد فیاض ولد یونس، انتہاب ولد امتیازاورروح اللہ ولد نصراللہ زخمی ہوگئے حادثات کی اطلاع ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیمیں ایمرجنسی ایمبولینسز کے ہمراہ حادثات پر پہنچ گئیں اورامدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمی خاتون سمیت چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں