مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیو مری بازار میں ایک دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آن واحد میں دوکان اور اس میں موجود سامان کو جلا کر خاکستر کر دیا
ایسے میں پنجاب ایمرجنسی سروسرریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ نے آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی ایمرجنسی ایمبولنس اور دو فائر وہیکل کو روانہ کر دیا گیا تھا جس نے آگ پر قابو پاتے ہوے ملحقہ علاقے کو محفوظ کر لیا ابتدائی اطلاع کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔