مری‘ زمین کے تنازعہ پر جھگڑاکلہاڑے اور ڈنڈوں کے وار سے دو افراد کو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق سترہ میل کے قریب ز مین کے تنازعہ پر کلہاڑے اور ڈنڈوں کے وار سے دو افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا زخمیوں میں محمد ممتاز ولد عبدالعزیز اور جبار ولد محمد مقبول شامل ہیں جن کا تعلق سترہ میل سے ہی ہے اطلا ع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پولی کلینک ہسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے جبکہ بعد ازاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
