101

مری دوٹریفک حادثات میں 21افراد زخمی

مری میں ٹریفک حادثات میں 21افراد زخمی ہو گئے۔ پہلے حادثہ میں ڈنہ ایکسپریس وے پر ایک کارنمبر AFX-289تیز رفتاری کے باعث حادثہ کاشکار ہوگئی جس میں ایک شخص زخمی ہواجبکہ دوسرا ٹریفک حادثہ ایک ٹیوٹا ہائی ایس مری سے راولپنڈی جاتے ہوئے تکیہ محرم شاہ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث سڑک کی دیوار سے ٹکراگئی جسکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم4 ایمبولینس اورامدادی گاڑی لیکر جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداددینے کے بعد کچھ زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد جبکہ ایک زخمی کو ساملی سینی ٹوریم ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 5 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔زخمیوں کاتعلق ٹنڈواللہ یارسندھ سے بتایا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں