مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) حالیہ بارشوں کے باعث تحصیل بھرلینڈسلائیڈنگ کے واقعات میں غریب لوگوں کے مکانات خطرناک لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آ گئے سے جنڈالہ پوٹھ شریف جنڈالہ میں گزشتہ رات قاری ارفاق عباسی،،عبدالستار،ظفر،اسد ارشاد،اسجد عباسی،محمدعلی،عبداللہ منظور اوردیگر کے گھر بھی لینڈسلائیڈنگ میں آگئے جس پر اہلیان علاقہ نے اپنی مدد اپ کے تحت متاثرین کو گھروں سے نکالا اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ علیوٹ بازار، پوٹھہ شریف اوردیگر سڑکوں پربارش کاپانی نکاسی آب کی نالیاں اور پلیاں نہ بنائے جانے کے باعث غریب لوگوں کوبھاری نقصان ہوا انہوں نے کہا کہ محکمہ ہائی کی ملی بھگت سے بل تووصول کرلئے لیکن نالوں اورپلیوں کا کام ادھوراچھوڑ دیاگیا جس سے رہائشیوں کوبڑا نقصان اٹھانا پڑا،سڑک کی تعمیرکے دوران نالوں اورپلیوں کی تعمیرکی تمام تر ذمہ داری ایم این اور ایم پی اے کی ہے جن کی عدم دلچسپی سے لوگوں کے گھر لینڈسلائیڈنگ کی زند میں آکر تباہ ہوگئے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب ہمارا نقصان پورا کرے اورذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔
101